Uncategorized

بھارتی ٹیم کی دوسری ڈوزبھی مکمل۔۔۔پاکستانی سیاستدان نے بھارتیوں کے زخموں پرنمک چھڑ ک دیا

بھارتی ٹیم کی دوسری ڈوز بھی مکمل ہوگئی: فیصل جاوید خان

نومبر 1, 2021 | 12:22 شام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر

فیصل جاوید خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارت کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد جہاں شائقینِ کرکٹ کی جانب سے بھارت کی ٹرولنگ کی جارہی ہے تو وہیں اس کام میں پاکستان کی سیاسی شخصیات بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آرہی ہیں۔ اب ایسے میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے مائیکرو بلاگنگ

سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’آج بھارتی کرکٹ ٹیم کی ویکسین کی دوسری ڈوز بھی مکمل ہوگئی ہے۔‘ فیصل جاوید خان کے اس ٹوئٹ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اب بھارت کو افغانستان کے ہاتھوں بوسٹر ڈوز بھی ملے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button