fbpx
اخبارصحت افزا

سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، اوورسیز پاکستانیوں کو نئی سہولت دینے کا فیصلہ

اورسیز پاکستانی ’’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘‘  ذریعے وہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

اگست 26, 2020 | 8:30 صبح

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند بیرون ملک پاکستانی موثر، محفوظ اور آسان طریقہ کار کے ذریعے سرمایہ کاری کرسکیں گے، سی ڈی سی معلوماتی محور کے طور پر کام کرنے جارہی ہے جس سے سٹاک مارکیٹ کو بینکوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

سی ڈی سی کے سی ای او نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری شروع کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے سوا کسی اضافی چیز کی ضرورت نہیں، صرف اپنے متعلقہ بینک کو سی ڈی سی سے منسلک ہونے کی اجازت دینے کی ضرورت ہوگی اور وہ اگلے 24 گھنٹے میں کسی اضافی معلومات یا دستاویزات کے بغیرسٹاک مارکٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

بدیع الدین نے مزید کہا کہ سی ڈی سی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نامزد بینکوں کے ساتھ اس منصوبے پر کام کررہی ہے، یہ سروس اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی فراہمی کے ساتھ دستیاب ہوگی جسے بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button