fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پندرہ دن بعد متعین کی جائیں

 وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار  تبدیل کردیا ہے جس کے بعد قیمتیں ماہانہ کے بجائے  15 دنوں میں متعین کی جائیں گی۔

اگست 26, 2020 | 8:42 صبح

وفاقی وزارت توانائی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہوگا۔

خط میں کہاگیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لئے پی ایس او کی درآمدی قیمت کا بنچ مارک ختم کردیاگیاہے لہذا اب پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے لئے عرب گلف پیلٹس بنچ مارک ہوگا جبکہ پی ایس او اور عرب گلف پیلٹس کی اوسط قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین ہوگا۔

وزارات توانائی کے  خط میں کہاگیاہے کہ زرمبادلہ میں کمی بیشی کو آئندہ 15 روزہ جائزے میں قیمت کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ پی ایس او ڈیزل کی طرح پیٹرول کی خریداری کا طویل مدتی معاہدہ کرے گا۔ پیٹرول کے اس طویل مدتی معاہدے کا مقصد سستا ایندھن حاصل کرنا ہے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button