fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا، انگلینڈ 10 سال بعد پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت گیا

اگست 26, 2020 | 9:30 صبح

پاکستان ٹیم ساؤتھمپٹن ٹیسٹ تو بچانے میں کامیاب ہو گئی لیکن سیریز ایک صفر سے ہار گئی۔ انگلینڈ نے دس سال بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

تیسرے ٹیسٹ میں فالوآن کا شکار پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ بابر اعظم 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے چھ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

ساؤتھمپٹن کا موسم ٹیم پاکستان کے لیے رحمت کا باعث بنا۔ ٹیسٹ کے آخری دن ابتدائی دو سیشن میں تو کھیل ہو ہی نہ سکا۔ چائے کے وقفے کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم میدان میں آئے۔

جیمز اینڈرسن نے کپتان روٹ کی مدد سے اظہر کو میدان بدر کیا، اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے چھ سو شکار مکمل کر لئے۔ اظہر 31 رنز بنا سکے، اسد شفیق بھی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جب کھیل ختم ہوا اس وقت بابر اعظم کے 63 رنز تھے جبکہ فواد عالم نے اپنے رنز کا کھاتا نہیں کھولا تھا کہ امپائرز نے کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کر دیا۔

سارے دن میں 27 اعشاریہ ایک اوورز کا کھیل ہی ہو سکا۔ پاکستان کی ٹیم چار وکٹ پر 187رنز بنا سکی۔ تیسرا ٹیسٹ تو ڈرا ہو گیا، لیکن انگلینڈ نے دس سال بعد پاکستان کے خلاف سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

انگلینڈ ککے267 رنز بنانے والے زیک کرولی مین آف دی میچ جبکہ جوز بٹلر مین آف دی سیریز قرار پائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button