Uncategorized

کوئٹہ ،ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا،ایک شخص زخمی

نومبر 4, 2021 | 11:55 صبح

کوئٹہ (نیوزڈیسک )کوئٹہ میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ ریلوے ٹریک کے قریب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع منیر مینگل روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہو گیاہے، بم دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے،دھماکے کی و جوہات کا پتہ چلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکا منیر مینگل روڈ پر ریلوے ٹریک کے قریب ہوا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button