اخبارگلوبل ویلیج
امریکامیں نسل پرستی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید دو شخص ہلاک اور ایک زخمی
اگست 26, 2020 |
12:48 شام

امریکا میں سیاہ فام جیکب کی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید دو شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں سیاہ فام شخص جیکب کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت پر احتجاجی مظاہرے تیسرے روز پُرتشدد ہوگئے اور مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین شدید خوف کے عالم میں اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں اور گولیوں کی ترتڑاہٹ کی آوازیں آرہی ہیں۔ خواتین کے رونے اور بچوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل پولیس نے سیاہ فام شہری جیکب پر اُس کے 3 بچوں کے سامنے فائرنگ کی جو گاڑی میں بیٹھے ہوئے