fbpx
آج کا ایشواخبار

کہیں گھر ڈوب گیا اور کسی گاڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کی بارش لمحہ نیوز کی نظر سے

اگست 27, 2020 | 8:23 صبح

کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے شہر کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے، بیشتر علاقے ندی نالے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔  پانیک گھروں میں داخل ہونے کے باعث لاکھوں افراد متاثرہ ہوئے اور نقل مکانی پرمجبور ہو گئے۔ طوفانی بارش کے باعث نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بھی زیر آب آگئے جس کے باعث ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی میں سمندر یا سمندرمیں کراچی…

Posted by Lamha News on Wednesday, August 26, 2020

کراچی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سکھن ندی کا بند ٹوٹنے سے قائد آباد کے اطراف کئی آبادیاں زیر آب آگئیں۔ ابراہیم گارڈن، ماروی گوٹھ، مدینہ کالونی، گلشن عباس، آفریدی کالونی اور یار محمد گوٹھ میں سیکڑوں گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔

شہریوں نے رات چھتوں پر گزاری جب کہ پاک فوج، نیوی اور رینجرز کے اہلکاروں نے درجنوں افراد کو ریسکیو کیا۔سکھن ندی کا بند ٹوٹنے اور ملیر ندی کا قریبی علاقے میں پانی داخل ہونے سے بڑے پیمانے پر لوگوں کا مالی نقصان کا سامنا ہے جب کہ کورنگی کاز وے پر ریلے میں پھنسے چھ افراد کو بھی ایدھی  رضاکاروں نے نکال لیا۔

سرجانی ٹائون کی ایک خاتون روشن بیگم نے بتایا کہ بارش کے پانی کی وجہ سے بیٹی کے جہیز کا سامان بھی بہہ گیا جس میں سونے کی اشیاء کپڑے اور دیگر چیزں شامل تھیں،ہمارے گھر میں تو اندھیرا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button