fbpx
اخباردلچسپ و عجیب

سونے اورہیرے سے سجا بیش قیمت ماسک ، کس نے بنوایا؟

اگست 27, 2020 | 9:08 صبح

چین کا ایک ارب پتی شخص ایک ایسا بیش قیمت ماسک بنوا رہا ہے، جس پر 15 لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔اس بیش قیمتی ماسک میں 210 قیراط کے ہیرے استعمال کیے جائیں گے۔

ماسک بنانے کا ٹھیکہ ایک اسرائیلی جوہری کو دیا گیا ہے، جو 18 قیراط کے سفید سونے سے بننے والا یہ ماسک اس سال کے آخر تک تیار کر دے گا۔

توقع ہے کہ کورونا کی ویکسین اگلے سال کے اوائل تک سامنے آ جائے گی۔

اس صورت میں چینی ارب پتی اس ماسک کو صرف چند ماہ ہی پہن سکے گا، تاہم وہ اسے کورونا کی یادگار کے طور پر رکھ سکے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button