
پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں والدہ ہینگر سے اُن کی پٹائی کیا کرتی تھیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد نے انہیں کبھی نہیں مارا لیکن والدہ دور بیٹھے اُن پر ہینگر کا نشانہ لیا کرتی تھیں۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ کیونکہ وہ اور اُن کا بھائی بہت شرارتیں کرتے تھے اور اُن کی والدہ کو گھٹنوں کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ ان کے پیچھے بھاگ نہیں سکتی تھیں، اسی لیے وہ دور سے ہی ہینگر یا کسی اور چیز کا نشانہ لے کر اُنہیں مارتی تھیں۔
انٹرویو کے دوران پوچھے گئے ایک اور سوال کہ ان کا دل سب سے پہلے دل کس پر اور کب آیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔
اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ جب وہ وی جے بنیں تھیں۔
اداکارہ نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی جب کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 ڈالرفی گھنٹہ