fbpx
آج کا ایشواخبار

کراچی میں اس سال بارش کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اگست 27, 2020 | 9:25 صبح

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اس سال بارش کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے,  بارش کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری موسلادھار باش سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ پاک رحم فرمائے، کراچی میں شدید برسات کے سبب ڈزاسٹر کی صورتحال ہوگئی ہے، کچے مکانات میں رہنے والے لوگوں کی پریشانی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کمشنر کراچی کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے عملے کے ذریعے شہریوں کا خیال رکھیں، ملیر اور سکھن میں رہنے والے لوگ پھنس گئے ہیں، ملیر کے علاقے میں اسکول کی عمارات خالی کرائی جائیں اور ان لوگوں کا انخلاء فوری شروع کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ لوگوں کی بحالی کا کام کرے، متاثرہ لوگوں کو سکولوں میں رکھا جائے، پی ڈی ایم اے سکولوں میں متاثرہ لوگوں کو کھانا، پینا اور تمام ضروری اشیاء مہیا کریں۔

انہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے ڈی ایم سیز، ڈی سیز، پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہاں بھی بہت زیادہ بارش ہوئی۔ بیشتر علاقوں سے پانی نکال دیا گیا لیکن ابھی بھی کچھ نشیبی علاقوں میں پانی موجود ہے، سب سے بڑا مسئلہ پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کا نہ ہونا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے سروے کی ہدایت کی اور نقصان کے ازالے کے لیے پیکیج دینے کاوعدہ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں طوفانی بارشوں کے سبب مختلف حادثوں میں 18افرادجاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button