Tickerصحت افزا

پینا ڈول گولیوں کی قلت، محکمہ صحت نے کیا  اہم ہدایت جاری کردی؟ جانئے

شہری پیناڈول کی متبادل گولی استعمال کریں

نومبر 9, 2021 | 7:17 شام

 پینا ڈول گولیوں کی قلت، محکمہ صحت نے کیا  اہم ہدایت جاری کردی؟ جانئے

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)  لاہور میں پیناڈول گولیوں کی قلت کیوجہ سے محکمہ صحت نے ادویات کو سالٹ کے نام سے خریدنے کی ہدایت کردی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ  پیناڈول دراصل صرف ایک برانڈ کا نام ہے اسلئے شہری پیراسٹامول استعمال کریں،  پیناڈول کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث متعدد علاقوں میں قلت کا سامنا ہے۔

پیناڈول کی قلت ختم کرنے کیلئے بازار میں پیناڈول کی تین کروڑ 24 لاکھ گولیاں تقسیم کی گئیں  جبکہ  لاہور میں مزید دو کروڑ 15 لاکھ پیناڈول کی گولیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ شہری پیناڈول کی متبادل گولی پیراسٹامول کا استعمال کریں کیونکہ بازار میں پیرا سٹامول کا وافرسٹاک موجود ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button