fbpx
اخبارلائم لائٹ

ویروشکا کے ہاں ننھا مہمان کب میں آئے گا،جوڑے نے بتا دیا

اگست 27, 2020 | 10:03 صبح

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے اپنے مداحوں کو اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی ہے ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اُن کی اہلیہ، معروف اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس کے مطابق ویرات اور انوشکا کے ہاں جنوری 2021 ء میں ننھے مہمان کی آمد موقع ہے ۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جانب سے یہ ایک تصویراپنے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کی گئی۔ جس کا کیپشن  دونوں نے ایک ہی لکھا ہے ۔

ویرات کوہلی اور سالہ انوشکا شرما کی جانب سے اپنے اکاؤنٹس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’ اور پھر ہم 3 ہیں؛۔‘

انہوں نے یہ مزید لکھا کہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمدجنوری 2021ء میں ہوگی ۔

ویروشکا کی جانب سے اس خبر کو شیئر کیے جانے پر اُن کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پیش گوئی کی جارہی ہے کہ چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button