fbpx
اخبارلائم لائٹ

کراچی میں مون سون گزار کر بارش کے بارے میں خیالات بدل گئے، اشنا شاہ

اگست 27, 2020 | 10:54 صبح

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ موسلادھار بارش کے بعد کراچی کی صورتحال دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے لکھا کہ انہیں بچپن سے ہی بارش کی آواز سننا پسند تھا اور بارش کی آواز سے جاگنا ایک خوشی دیتا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی مں مون سون گزارنے کے بعد اُن کے خیالات میں یکسر تبدیلی آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران کراچی جیسے بڑے شہر کے حالات دیکھ کر دل ڈوب جاتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں کراچی والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کرے سب کے جان و مال محفوظ رہیں(آمین)۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button