تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ کب ہوگا، شفقت محمودکا بتا دیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق دو طرح کے چیلنجز درپیش ہیں، حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں این سی او سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، مدارس کےنمائندوں نے شرکت کی جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، صوبائی حکام نے وڈیولنک پر این سی او سی میں شرکت کی۔
این سی او سی اجلا س میں شرکاء کو تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد ممکنہ چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے سے پہلے تمام تعلیمی اداروں کو کووڈ پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریسنگ، ٹریکنگ اور ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پھیلاؤ روکنے میں مددگار ثابت ہوگی، اعلامیے میں کہا گیا کہ اس حوالے سے علامات والے بچوں، ٹیچرز اور اسکول اسٹاف کی ٹیسٹنگ میں اضافہ مفید رہے گا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی، گائیڈ لائنز اور کورونا بچاؤ اقدامات کو مانیٹر کیا جاسکے گا، مختلف اداروں کے فریقین کی جانب سے ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جائے گی۔
تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد ہیلتھ گائیڈ لائنز پر کیسے عمل کیا جائے اور تعلیمی اداروں کو کھولنے میں فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدر آمد چیلنج ہوگا۔