fbpx
آج کا ایشواخبار

اندرون سندھ شدید بارش، بدین کی ایل بی او ڈی میں سو فٹ چوڑا شگاف

اگست 27, 2020 | 12:48 شام

سندھ کے کئی شہروں میں ہلکی اور تیز بارش جاری ہے، بدین کی ایل بی او ڈی کا شگاف سو فٹ چوڑا ہوگیا ہے، لوگوں نےمحفوظ مقامات پر نقل مقانی شروع کردی ہے، حیدرآباد اور دادو میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کےجوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

دادو کےدیہی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے کشتی سروس شروع کردی گئی ہے،حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، لاڑکانہ، خیرپور اور میرپور ماتھیلو میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی ہے۔

خیرپور کے گاؤں کمال لاشاری میں بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا، سجاول کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیاہے، ٹھٹھہ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے پانی کی نکاس نہ ہونے پر احتجاج کیا ہے۔

بدین میں نکاسی آب کےبڑےسیم نالےایل بی اوڈی میں پڑنےوالا شگاف سوفٹ تک چوڑا ہوگیا، سیلابی ریلے نے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت فصلیں تباہ جبکہ ایک درجن سے زائد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔

حیدرآبادمیں بارش کےبعدمتاثرہ علاقوں سےپانی کی نکاس جاری ہے، پاک فوج کے دستے لطیف آبادکی مہر علی کالونی میں پانی کی نکاسی کے لئےپہنچ گئے ہیں۔

دادو کے علاقوں میں اب تک حالات معمول پر نہیں آسکے، کاچھو،واہی پاندہی،ٹنڈو رحیم خان حاجی خان سمیت مختلف علاقوں کاجوہی سےزمینی رابطہ منقطع ہے۔

انتظامیہ اورپی ڈی ایم اےکی مشترکہ کشتی سروس شروع کردی گئی ہے، پاک فوج کےجوان بھی فلڈپروٹیکشن بند پر پہنچ گئے ہیں، تھرپارکر میں کلوئی کے قریب ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button