fbpx
آج کا ایشواخبار

کراچی میں بارش سے تباہی، 23 افراد ہلاک

اگست 27, 2020 | 12:56 شام

کراچی میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کے مطابق جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کراچی میں موسلادھار بارش کا تازہ سلسلہ جمعرات کی صبح شروع ہوا اور حکام کے مطابق شام تک 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی شہر کے متعدد علاقوں میں منگل کو ہونے والی شدید بارش کے بعد اب تک بحالی کا کام نہیں ہو سکا تھا اور جمعرات کو ہونے والی شدید بارش نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کا کام اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں سول انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوان بھی شریک ہیں۔

سندھ حکومت نے شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر جمعے کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل سے ہی ’رین ایمرجنسی‘ نافذ کی جا چکی ہے۔

کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کے مطابق کہ شہر میں بارشوں سے ح ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔  جن میں سے 17 افراد مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے ہلاک ہوئے۔

گلستانِ جوہر میں ممکنہ طور پر آسمانی بجلی کا نشانہ بننے والی ایک رہائشی عمارت کی بیرونی دیوار گرنے کے واقعے میں چار بچے اور دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہوئ ہیں،جبکہ دو بچے ابھی لاپتہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں چار افراد پانی میں ڈوب کر، ایک شخص کرنٹ لگنے جبکہ ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوا۔

ایدھی سروس کے سربراہ فیصل ایدھی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جمعرات کو ہونے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات میں 24 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں حالیہ بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث جمعرات کے روز شام آٹھ بجے تک شہر میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button