fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

نئی دہلی پلوامہ واقعہ کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کر رہا ہے،دفتر خارجہ نے بھارتی چارج شیٹ مسترد کردی

اگست 27, 2020 | 2:37 شام

دفتر خارجہ نے بھارتی چارج شیٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی پلوامہ واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت پلوامہ واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کاثبوت فراہم نہیں کرسکا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی چارج شیٹ مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے گزشتہ ہفتے 4 کشمیریوں کو شہید کیا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری وادی میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سزائے موت کے منتظر جاسوس کی قونصلر رسائی کے حوالے سے بھارت نامعقول مطالبات کرتا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے لیے اپنا وکیل مقرر کرنا چاہتا ہے جو قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت یاد رکھے کہ نظر ثانی فیصلہ پاکستانی عدالت میں ہی ہوگا، بھارت پاکستانی عدالت سے تعاون کرے۔

وزیراعظم عمران خان کی افغان رہنما عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ٹیلی فونک رابطے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے افغان مسئلے کے غیر فوجی اور سیاسی حل پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ چین اور پاکستان نے کورونا وبا کی ویکسین کی تیاری پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button