fbpx
آج کا ایشواخبار

کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں طوفانی بارشیں، متعدد ہلاک،

اگست 27, 2020 | 11:13 شام

کراچی کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں طوفانی بارشوں کے سبب حادثات میں 34 افراد ہلاک ہو گئے۔ ملک  کے بیشتر علاقوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔دوسری جانب بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑدیا۔

پولیس کے مطابق کراچی میں آج ہونے والی بارش کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں شاہدرہ برکت ٹاؤن میں سنگل اسٹوری مکان زمین بوس ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

فیصل آبادمیں جڑانوالہ سے لاہور موٹر وےپربارش کی پھسلن کی وجہ سے حادثے میں4افرادجاں بحق جبکہ7افرادشدیدزخمی ہوگئے۔

سما ہنی میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ، تونین میں مکان گرنے سے دو حقیقی بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں ۔

ادھرمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچنے کےبعد سپل ویز کھول دئے گئے۔

 طوفانی بارش نے ضلع بدین میں تباہی مچا دی، درجنوں سیم نالوں میں طغیانی اور پشتے ٹوٹنے کے بعد ایل بی اور ڈی میں بھی شگاف پڑ گیا، متعدددیہات زیر آب آگئے جن کا ضلع بدین کے دیگرعلاقوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔ بارش کی وجہ سے درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے۔

خدا آباد شاخ میں تین مقامات پر شگاف پڑچکا ہے جبکہ دریائے سندھ میں گدو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

بلوچستان میں قلات میں 2ڈیم،مچ میں پل ٹوٹ گیا، پورالی ندی میں پھنسے 45افراد کو نکال لیا گیا۔

وادی نیلم میں بارش بلند پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہو گیا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔میرپورڈویژن بھرکے تینوں اضلاع میرپور،بھمبراور کوٹلی میں انتظامیہ، پولیس، شہری دفاع، ریسکیو1122 اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکی ہدایت کر دی گئی۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بدھ کو بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔قلات میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

دو ڈیم ٹوٹنے سے سیکڑوں مویشی ریلے میں بہہ گی۔ مچ میں پل کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کے باعث منہدم ہونے سے مچ کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ بولان میں انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ اور پنجاب شاہراہ پر ٹریفک عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

خضدار، کرخ، وڈھ، زیدی، مولہ، نال،باغبانہ اور ضلع کے مختلف علاقوں میںمتعدد کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں،کھڑی فصلوں اور زرعی ٹیوب ویلوں کی سولر پلیٹوں کو شدید نقصان،کنجڑ ماڑی میں ٹریکٹر سیلابی پانی میں بہہ گیا۔

بلوچستان میں بیلہ کی پورالی ندی میں طغیانی کے باعث گوٹھ وڈیری بھٹ میں متعدد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ۔تمام افراد کو مقامی ایدھی کے رضاکاروںلیویز اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button