fbpx
آج کا ایشواخبار

لاہور میں موسلادھار بارش، چار افراد ہلاک

اگست 27, 2020 | 10:36 شام

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد لیسکو کے متعدد فیڈرٹرپ کرگئے، 25فیڈرز ڈیڈ شارٹ ہو گئے جس سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

ادھر شدید بارشوں کے بعد کئی شہروں میں ٹریفک جام ہوگئی، لاہورمیں راوی پل پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،گڑھی شاہو، لال پل، کینال روڈ، ایک موریہ پل، چوک یتیم خانہ، سمن آباد، گلشن راوی، گلبرگ اور دیگر مقامات پر ٹریفک بلاک ہوتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں شاہدرہ برکت ٹاؤن میں سنگل اسٹوری مکان زمین بوس ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button