ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا

دوسری جانب شدید بارشوں کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے فیصل آباد سے جانے والی 18dn ملت ایکسپریس کو کینسل کر دیا ہے ۔اس ٹرین کے مسافروں کو سرسید ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ، کراچی جانے والی 16dnکراچی ایکسپریس کو بھی کینسل کر دیا ہے ۔اس ٹرین کے مسافروں کو فل ریفنڈ دیا جائے گا۔
لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 7 بجے کی بجائے رات ایک بجے روانہ ہوگی ۔
علاوہ ازیں ملک میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ریلوے سسٹم پر مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں ایک سے 13 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں جس کے تحت کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس13، علامہ اقبال ایکسپریس 12 گھنٹے 30 منٹ ،ملت ایکسپریس 12 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس اور تیزگام ایکسپریس 11 گھنٹے 30 منٹ،گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے 30 منٹ ،عوام ایکسپریس 8 گھنٹے 30 منٹ، رحمان بابا ،سرسید اور فرید ایکسپریس 8 گھنٹے ،شاہ حسین 7 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس اور خیبر میل ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ اپنے وقت مقررہ سے لیٹ ہے۔
کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ لیٹ ہے۔