fbpx
آج کا ایشواخبار

محکمہ موسمیات کی دریاؤں میں فلڈ وارننگ، بھارت نے بھی پانی چھوڑدیا

اگست 27, 2020 | 11:12 شام

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ فلڈ وارننگ کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں کے دوران چار دریاؤں میں سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ دریائے جہلم، چناب، راوی اور دریائے کابل کے علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے، چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے اور راوی اور کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کی توقع ہے –

دوسری جانب بھارت نے دریائے چناب میں  3 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔۔ جس کی وجہ سے سیالکوٹ ،منڈی بہائو الدین میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، پانی کا بہاؤ 151684 کیوسک جبکہ اخراج 127584 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button