fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

سینیٹ انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی جاری

اگست 28, 2020 | 9:32 صبح

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کاعمل جاری ہے، گزشتہ روز 5کاغذات نامزدگی جاری کئےگئے تھے، سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 12ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب اب تک 5 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی وصول کرنے والوں میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کےاصغرعلی چنگیزی، آزاد امیدوار سید نوید جان، پی ٹی آئی کےنواب خان، بلوچستان عوامی پارٹی کےاورنگزیب کھیتران اور خالد بزنجو شامل ہیں۔

اب تک ایچ ڈی پی کےامیدوار اصغر چنگیزی نےاپنے کاغذات جمع کرائےہیں، حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا سلسلہ آج جمعہ کےروز بھی جاری رہےگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button