fbpx
آج کا ایشواخبار

ریلوے نظام معمول پر لانے کیلئے 2 ٹرینیں منسوخ

اگست 28, 2020 | 9:44 صبح

ریلوے انتظامیہ نے مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کا نظام معمول پر لانے کے لئے قراقرم ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے، لاہور سے دیگر ٹرینیں تین سے پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

ریلوے کی ڈویثرنل کمرشل آفیسر لاہور شیریں حنا اصغر نے جیونیوز کو بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشوں کے باعث ریلوے نے مجبوری کے عالم میں دو مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قراقرم ایکسپریس اور بزنس ٹرین منسوخ کی گئی ہیں ، ان ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور جو مسافر ٹکٹ واپس کرنا چاہیں انہیں پوری رقم ادا کی جائے گی۔

شیریں حنا اصغر نے کہا کہ لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس آج رات گیارہ بجے روانہ ہو نگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button