fbpx
آج کا ایشواخبار

بارشوں کے سبب بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت پنجاب کاالرٹ جاری

اگست 28, 2020 | 10:38 صبح

مسلسل موسلادھار بارشوں کے سبب پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات کو مد نظر کھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لاہور محمد عثمان کی جانب سے 8 اضلاع میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری  کی گئی ہیں۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمدعثمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق آلودہ پانی سے ڈائریا، گیسٹرو، ہیپاٹائٹس اور ٹائیفائیڈ کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

سیکرٹری صحت لاہور محمد عثمان کے مطابق گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ،جہلم، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد میں کیسز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

محمد عثمان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں علاج معالجہ کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ڈسٹرکٹ ریپڈ ریسپانس فورس ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button