Tickerایتھلیٹ کارنر

حسن علی کی 219 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ، شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟

سپنر محمد نواز کی ایک گیند بھی 145اعشاریہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نوٹ کی گئی

نومبر 19, 2021 | 10:31 شام

 

 

 

ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں جہاں شعیب ملک کا رن آؤٹ موضوع بحث بنا رہا وہیں حسن

 

 

 

علی کی 219 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی کرائی گئی گیند نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھی اور کہا گیا کہ انہوں نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میھتیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے والے حسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے ٹی 20 میچ

 

 

 

میں 3وکٹیں حاصل کرکے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پاکر زبردست کم بیک کیا اور ناقدین کے منہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بند کردیئے۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں دو ایسے واقعات تھے جو کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے جن میں ایک شعیب ملک کا مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہونا تھا جبکہ دوسرا حسن علی کی 219 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار

 

 

 

سے کرائی گئی گیند تھی۔ہوا کچھ یوں کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی باؤلنگ کے دوران گیند بازی کی رفتار کو ماپنے والی ٹیکنالوجی میں خرابی کے باعث حسن علی کی کرائی گیند کی رفتار 219 کلومیٹر فی گھنٹہ نوٹ کی گئی جبکہ سپنر محمد نواز کی ایک گیند 145اعشاریہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نوٹ کی گئی۔حسن علی کی جانب

 

 

 

سے 200 سے زائدکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیند پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا سلسلہ رہا اور صارفین کی جانب سے مزاحیہ انداز میں تبصرے کئے جبکہ کچھ نے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کی گیند کا ریکارڈ توڑنے کے بھی تبصرے کر ڈالے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے 161اعشاریہ 3

 

 

 

کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جو کہ آج تک کوئی دنیا کا دوسرا باؤلر نہیں توڑ سکا،یہ گیند  22 فروری 2003 کو ورلڈ کپ میچ میں راولپنڈی ایکسپریس نے انگلش بیٹسمین نک نائٹ کو کیپ ٹاؤن میں کرائی تھی۔

 

 

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button