Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاکرز کے لیے بڑی خوشخبری ،پاکستان میں ایپلی کیشن کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا

پاکستان میں ٹک ٹاک کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا

نومبر 20, 2021 | 11:49 صبح

پاکستان میں پانچ ماہ تک بین رہنے کے بعد ٹک ٹاک کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا۔پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایک دفعہ پھر بحال کر دی گئی ہے۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا کی مشہور ایپ کو بحال کر دیا ہے، ٹک ٹاک کی جانب سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے یقین دہانی کے بعد ایپلیکشن کو بحال کیا گیا۔ پی ٹی اے ٹک ٹاک پر غیر قانونی مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کروائی کہ سوشل میڈیا

 

کی مشہور ایپ پر مسلسل غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو بلاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 21 جولائی کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے معروف شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو ایک بار پھر بلاک کردیا۔پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں

 

اتھارٹی نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔ یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button