Tickerصحت افزا

12سے15سال کے بچوں کوکورونا ویکسین نہیں لگے گی،بڑااقدام اٹھالیاگیا

بارہ سے پندرہ سال تک کے عمر کے بچوں کو کوروناویکسین لگانے کا عمل معطل

نومبر 20, 2021 | 8:38 شام

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یہ فیصلہ خسرے اور روبیلا وائرس کی روک تھام کیلئے

جاری ویکسی نیشن مہم کے باعث کیاگیا ہے ۔ خسرہ اور روبیلا ویکسین کی مہم کے باعت 15 سال تک کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن 27 نومبر تک معطل کی گئی ہے۔خیال رہے کہ سندھ میں خسرہ اور روبیلا خسرہ کے امراض وبائی مرض کی طرح پھیلنے لگے ہیں، رواں سال 45 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔دوسری جانب ملک میں ایک روز کے

 

دوران کورونا وائرس سے سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 319افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔گزشتہ روز 39ہزار 200 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button