Tickerوومنزہ

کرنٹ اکا ونٹ خسارے میں اضافہ تشویشناک ، شیری رحمٰن نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

نومبر 20, 2021 | 8:40 شام

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کرنٹ اکا و نٹ خسارے میں

مسلسل اضافہ قابلِ تشویش ہے،منفی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹرسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کرنٹ اکاو نٹ خسارے میں اکتوبر میں ایک اعشاریہ چھ بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا، یہ جی ڈی پی کا چار اعشاریہ سات فیصد ہے جب کہ ہدف کی حد دو سے تین فیصد ہونی چاہیئے۔ شیری رحمٰن نے کہا

 

کہ کیڈ میں اضافہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے، شرحِ سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیا گیا، اس فیصلے سے قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا، حکومت آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لیے ملک و عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button