Tickerگلوبل ویلیج

خاتون کا باس سے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ، لیکن چند لمحوں بعد ہی باس سے غلطی سے ایسا میسج آگیا کہ دم بخود رہ گئی

نومبر 20, 2021 | 8:57 شام

 

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنی خاتون باس سے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا اور کچھ ہی دیر بعد باس

 

نے ایک ایسی غلطی کر ڈالی کہ انتہائی مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی۔ دی سن کے مطابق اس ملازم لڑکی اور باس کے درمیان معاملہ طے ہو گیا تھا۔ لڑکی نے مطالبہ کیا تھا کہ اسے 50ڈالر فی ہفتہ اضافی دیئے جائیں اوردونوں میں 25ڈالر پر بات طے ہو گئی تھی۔لڑکی مطمئن ہو کر باس کے کمرے سے چلی گئی مگر چند منٹ بعد ہی اسے باس کی طرف

 

سے ایک ٹیکسٹ موصول ہوا جس میں باس نے لکھا تھا کہ ”تم نے یہ کیسے سوچ لیا کہ تمہیں اضافی رقم ملنی چاہیے۔ یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے۔“ لڑکی کو اپنی باس کا یہ میسج پڑھ کر شدید جھٹکا لگا تاہم چند لمحے بعد ہی اسے باس کی طرف سے ایک اور میسج آیا جس میں بتایا گیا تھا کہ پہلا میسج دراصل وہ اپنے شوہر کو بھیجنا چاہتی تھی جو

 

غلطی سے لڑکی کو ارسال ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button