Tickerگلوبل ویلیج

عمران خان کوبڑا بھائی کہنےپرپڑوسی ملک کامیڈیا سدھوکےپیچھےپڑگیا

عمران خان کوبڑا بھائی کہنےپربھارتی میڈیا سدھوکےپیچھےپڑگیا

نومبر 20, 2021 | 9:19 شام

 

کرتارپور(نیوز ڈیسک )کرتارپور میں بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بابا گرونانک کے جنم دن

کی تقریبات میں شرکت کے لیے دربار صاحب پہنچ کر مذہبی رسومات ادا کیں۔نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری سے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے دربار صاحب میں لنگر سے کھانا کھایا۔ اس موقع پر ہزاروں سکھ یاتری وہاں موجود تھے۔نکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں جہاں دنیا بھر سے آئے سکھ

 

یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کہ دوریاں ختمکرنےکےلیےاقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان سے بڑی مارکیٹ کہیں نہیں، لاہور اور گورداسپور کےدرمیان تجارت کھلےتو خوشی ہوگی۔پاکستان آمد کے موقع پر سدھو کی کرتار پور آمد کے موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

 

جس میں پاکستانی حکام ان کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں کرتارپور کے سی ای او کو سنا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی عوام کی طرف سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس پر سدھو نے کہا تھا کہ عمران خان ان کے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔اس ویڈیو پر بھارتی میڈیا میں کہرام مچ گیا ہے اور سدھو کی جانب سے

 

عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button