Tickerسدا بہار

بڑے ناز نخروں سے پالا ہے، سیاست کے شیر اپنے بچوں کی محبت میں کیسے ہوتے ہیں ڈھیر جانیں

نومبر 21, 2021 | 1:05 شام

اولاد اور والدین کا تعلق ایک ایسا قدرتی تعلق ہے جس کے درمیان محبت اور انسیت قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے۔ انسان

کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو وہ اپنی اولاد سے اتنا ہی محبت کرتا ہے جتنا ایک عام انسان کرتا ہے۔ عام طور پر سیاست دانوں کو دیکھ کر ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ اپنی مصروف زندگیوں میں سے ان کے پاس اپنی اولاد کے لیے وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہوگا- لیکن فطری محبت کے ہاتھوں مجبور یہ والدین اپنے بچوں سے لاڈ دلار کرنے کے لیے وقت

 

ضرور نکال لیں گے-

نواز شریف
نواز شریف کو اللہ نے چار اولادوں سے نوازا جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ حسن نواز اور حسین نواز کے ساتھ ساتھ مریم اور اسما ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ بحیثیت باپ نواز شریف کی اپنے بچوں کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر اس بات کے ثبوت کے طور پر کافی ہیں کہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشفق باپ بھی ہیں-


مریم نواز ان کی جلاوطنی کے بعد بیٹوں کے باہر ہونے کے بعد سے ان کی سیاست کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں

اپنے بیٹے کو کاندھوں پر چڑھائے اس کے ساتھ کچھ وقت سب کچھ بھلا دینے کے لیے کافی ہوتا ہے

بینظیر بھٹو
بینظیر بھٹو کا شمار پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی ان خواتین سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف سیاست کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ سیاست کے میدان کے علاوہ گھریلو زندگی میں بھی کامیابی حاصل کی-ان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ان کے تمام بچے ان کی سیاسی جدوجہد کے دوران ہی پیدا ہوئے جن کو انہوں نے مکمل وقت دیا۔ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو اللہ نے تین بچوں سے نوازا جن میں بلاول بھٹو آج سیاست میں ماں کے مرنے کے بعد اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں جب کہ بختاور بھٹو شادی کے بعد ایک بیٹے کی ماں بن چکی ہیں اور آصفہ بھٹو اب تک عملی سیاست میں قدم جما رہی ہیں-بے نظیر بھٹو کیسی ماں تھیں یہ تصویر اس کی سب سے بڑی دلیل ہے


وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے باوجود ملکی ذمہ داریوں کے ساتھ ایک ماں کا کردار

آصف علی زرداری جن دنوں قید تھے ان دنوں میں بھی باپ سے بچوں کو ملوانے کی ذمہ داری ماں کی ہی تھی

ایک خوشگوار فیملی

عمران خان
عمران خان جو موجودہ وزیراعظم ہیں ان کو اللہ نے دو بیٹوں سے نوازہ ہے مگر ان کی بیوی جمائما کے ساتھ ان کی علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں بیٹے ماں کے پاس ہی پرورش پا رہے ہیں- مگر اپنی سیاسی زندگی کے آغاز سے قبل عمران خان اپنے بچوں کے لیے ایک مشفق باپ تھے-سیاست میں عملی طور پر حصہ لینے سے قبل شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ کے لیے انہوں نے لیڈی ڈیانا کو پاکستان مدعو کیا تھا اس موقع پر وہ اور ان کے بچے سب ہی کی توجہ کا مرکز تھے-


قاسم اور سلمان کے بارے میں عمران خان کا یہی کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کی خاطر اپنے ان بچوں کے ساتھ جدائی کا مشکل فیصلہ کیا-

بچوں کے ساتھ فراغت کا وقت اور ان سے لاڈ دلار ہر باپ کا خواب ہوتا ہے


مریم نواز
مریم نواز جنہوں نے عملی سیاست میں اپنے والد کے نااہل ہونے کے بعد قدم رکھا اس سے قبل وہ ایک گھریلو خاتون کے طورپر زندگی گزار رہی تھیں- ان کے دو بچے ہیں بڑی بیٹی ماہ نور اور چھوٹا بیٹا خرم صفدر دونوں بچوں کی شادی کے فرض کو وہ پورا کر چکی ہیں ان کے بچے عملی سیاست کا حصہ نہیں ہیں- مریم کے اپنے بچوں کے ساتھ لاڈ دلار کے کچھ خاص پل

مریم صفدر اب نانی بھی بن چکی ہیں اور ان کی نواسی کے ساتھ ایک ویڈیو بھی کافی وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے مصروف ترین شیڈول کے باوجود اس کے ساتھ کچھ کھلونوں کی خریداری میں مشاورت کر رہی تھیں-

یہ تمام تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ والدین کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو مگر وہ ذاتی زندگی میں عام لوگوں کی طرح اپنے بچوں کی محبت کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں-

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button