Tickerسوشل میڈیا

پریانکا اور نِک جونس کی طلاق ہوگئی؟ مداحوں کیلئے بڑا انکشاف

نومبر 22, 2021 | 2:43 شام

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا

 

اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود پریانکا چوپڑا کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔پریانکا اور نِک جونس کی طلاق ہوگئی؟پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا لیکن اب حال ہی میں اُنہوں نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے

 

شوہر کا نام ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا اور شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔نِک جونس ذیابطیس کا شکار ہوچکے ہیں؟تاہم ابھی تک پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button