Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

بٹ کوائن سٹی، جہاں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، توانائی کی ضرورت آتش فشاں سے  پوری ہوگی، یہ کہاں بسایا جا رہا ہے؟تفصیلات جانئے اس خبر میں

نومبر 22, 2021 | 2:45 شام

سان سلوا ڈور (نیوزڈیسک) وسطی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور کی حکومت نے بٹ کوائن سٹی بسانے کا اعلان کردیا۔

 

اس شہر میں بسنے والوں سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا اور شہر کی توانائی کی ضرورت ایک آتش فشاں سے پوری کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ایل سلواڈور  میں بٹ کوائن کے سکے کی طرز پر بٹ کوائن شہر بسایا جائے گا جو ایک دائرے کی شکل میں ہوگا۔ اس شہر میں بسنے والوں کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور ان سے

 

انکم، پراپرٹی یا دیگر صورتوں میں ٹیکس وصول نہیں کیے جائیں گے۔ ایل سلواڈور کے فلسطینی نژاد صدر نائب بوکیلے کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن سٹی میں دیگر شہروں کی طرح تمام سہولیات موجود ہوں گی اور اس شہر کو توانائی ایک آتش فشاں سے فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت ایک ارب ڈالر مالیت کا بٹ کوائن بونڈ بھی جاری کرے گی جس

 

میں سے نصف رقم بٹ کوائن خریدنے اور نصف شہر کے انفراسٹرکچر پر خرچ کی جائے گی۔ایل سلواڈور میں بٹ کوائن کے فروغ کیلئے منعقد کی جانے والی ایک ہفتے پر مشتمل مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بوکیلے نے کہا کہ یہ شہر ملک کے مشرقی ریجن لا یونین میں بسایا جائے گا۔ سرمایہ کار اس شہر میں سرمایہ کاری کریں اور جتنا

 

پیسہ کمانا چاہیں کمائیں۔ یہ مکمل طور پر آلودگی سے پاک شہر ہوگا۔خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں ایل سلواڈور نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر قبول کیا تھا جس کے باعث یہ قدم اٹھانے والا یہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button