Tickerسوشل میڈیا

ڈاکٹر کی غلیظ  ترین چیز کھانے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل  ہو گئی، کھایا کیا؟ دیکھ کر آپ کو دوبارہ بھوک نہیں لگے گی

ویڈیو کا لنک خبر کے آخر میں، دیکھ کر ڈاکٹر کے بارے آپ کچھ کہنا چاہیں گے؟

نومبر 22, 2021 | 3:11 شام

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں کسی گائوں کی ایک غلیظ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک شخص گائے کے گوبر کھانے کے فوائد بتاتا اور اسے کھاتا دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کیمطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہے مگر توہم پرستانہ عقائد میں اِس حد تک آگے نکل چکا ہے کہ گوبر کو روح اور جسم کی پاکی اور بیماریوں کا علاج بتاتا نظرآتا ہے۔

موصوف کا دعویٰ ہے کہ گائے کے گوبر کو پوری دنیا کے لوگوں کے لیے مفید ہے او ر اس سے جسم کے ساتھ ساتھ روح تک پاک ہو جاتی ہے تاہم  احمدآباد میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ گائے کے گوبر سے اندرونی اعضاء کی مضبوطی کی خبریں لوگوں کی غلط فہمی پر مبنی ہیں۔

بھارت میں رہنے والے چند سنجیدہ افراد نے اِس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور عام عوام کو ایسی غلاظتوں سے پاک رہنے کی تاکید کی ۔ کچھ عرصہ قبل بھارت کی مختلف ریاستوں میں گائے کے گوبر کے ذریعے کرونا کے علاج کی خبریں اور ویڈیوز انتہائی تیزی سےسوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں تھیں جبکہ گائے کے پیشاب پینے اور اُس کے فوائد سے متعلق بھی درجنوں ویڈیوزسامنے آ چکی ہیں اور  انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button