fbpx
Uncategorized

پہلے ٹی 20 میں پاکستان کے 11 کھلاڑی کون ہونگے؟

اگست 28, 2020 | 3:12 شام

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کی شروعات آج (جمعہ 28 اگست) سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ سے ہورہی ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ کے پہلے ٹی20 میں پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔

بابراعظم (کپتان) فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عماد وسیم ، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی۔

لنکا شائر کاؤنٹی کا یہ گراؤنڈ جس نے پاکستان انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کی تھی، تینوں ٹی 20 مقابلوں کا میزبان ہوگا۔

بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم جس نے اس سال جنوری میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی، انگلینڈ کیساتھ اس سیریز میں جیت آئی سی سی رینکنگ میں اسکی پوزیشن بہتر بنا سکتی ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئین انگلینڈ اس وقت آسٹریلیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ پاکستان ٹیم بھارت کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button