Tickerلائم لائٹ

بالی وڈ اداکارہ عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ،ہسپتال منتقل

نومبر 23, 2021 | 2:15 شام

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ ادااکارہ ، ماڈل اور متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا حصہ بننے والی عرشی خان ٹریفک

حادثے میں زخمی ہوگئیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر سے اپنی گاڑی میں گُزر رہی تھیں اور اُسی دوران اُن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے جبکہ اداکارہ سینے میں درد کی شکایت کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کا

 

کہنا ہے کہ جیسے ہی عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تو اُن کی گاڑی کا ایئر بیگ کھل گیا جس کی وجہ سے اداکارہ محفوظ رہیں اور اُنہیں شدیدچوٹیں نہیں آئیں۔ خیال رہے کہ عرشی خان بگ باس سیزن 11 کے بعد سیزن 14 میں چیلنجر کے طور پر شو کا حصہ بنی تھیں اور عرشی خان کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کرچکی ہیں۔انہوں نے ریئلٹی

 

شوز، میوزک وٰیڈیوز کے ٹیکریڈٹ پرکئی میوزک ویڈیوز کے علاوہ ‘ساوتری دیوی کالج اینڈ ہاسپٹ’، ‘وش’، اور ‘عشق میں مرجاواں’ جیسے ٹی وی شوز بھی کام کیا اس کے علاوہ وہ متعدد ٹی وی شوز اور ایک تامل فلم بھی کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button