Tickerشہر شہر سے

لاہور میں رشتے کے تنازعے پر سر عام فائرنگ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

فائرنگ کی فوٹیج خبر کے آخر میں دیکھیں

نومبر 23, 2021 | 4:20 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)   شہر کے مصروف علاقے نواب ٹائون کے ملحقہ گائوں پیر منصور میں رشتے کے تنازعے پر دو خاندانوں کے نامعلوم افراد کے درمیان گھنٹوں سرِ عام  فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا  اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ فائرنگ کے دوران پولیس موقع پر پہنچی نہ فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار کیا۔ اہل علاقہ کے مطابق فائرنگ بند ہونے کے بعد علاقہ پولیس کارروائی ڈالنے پہنچی تو اسوقت تک دونوں گروپوں کیجانب سے فائرنگ کرنیوالے مرکزی ملزمان فرار ہو چکے تھے اور پولیس نے خانہ پُری کیلئے دونوں گروپوں کے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کیمطابق  دونوں نادر اور بابر گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ رشتے کے تنازعے پر ہوا  اور دو گھنٹوں جاری رہنےو الی فائرنگ سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکارہونے کیساتھ ساتھ گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔  بابر گروپ کی جانب سے چند افراد نے چھت پر چڑھ کر نادر گروپ کے افراد پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد نادر گروپ کے افراد بھی چھت پر چڑھ کر مسلسل فائرنگ کرتے رہے۔ دونوں جانب سے فائرنگکا تبادلہ جاری رہا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

فائرنگ کے تبالے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی دونوں گروپوں کے افراد گھروں کو تالے لگا کر افرار ہو گئے ۔ اہل علاقہ کیمطابق پولیس نے چار ملزمان کوتالے توڑ کر گرفتار کر لیاتاہم پولیس نادراوربابر سمیت دوسرے تمام فائرنگ کرنیوالے مرکزی کرداروں کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔پولیس کیمطابق دونوں گروپوں میں رشتے کے تنازعے پر پہلے بھی لڑائی ہو چکی ہے تاہم فائرنگ کا واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button