Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

شاہ جہان پھر زندہ ہو گیا؟ بیوی کیلئے ایک اور تاج محل تعمیر کر دیا گیا

ویڈیو خبر کے آخر میں

نومبر 23, 2021 | 6:18 شام

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت میں ایک مرتبہ پھر بیوی کی محبت میں نیا‘تاج محل’ تعمیر ہوگیا لیکن یہ تاج محل شاہ جہاں

نے نہیں بنوایا بلکہ بھارتی ماہر تعلیم آنندپرکاش نے اپنی اہلیہ کیلئے تعمیر کیا ہے۔بھارت کے ماہر تعلیم آنند پرکاش چوکسی نامی شہری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تاج محل کا دورہ کیا تو انہیں بھی اپنی بیوی کیلئے تاج محل بناکر تحفے میں دینے کا خیال آیا۔ تاج محل کے سٹریکچر سے متعلق معلومات حاصل کی اور گھر تعمیر کرنے والے انجینئر کو ہوبہو تاج

محل جیسا گھر تعمیر کرنے کا ٹھیکا دیا جسے تعمیر ہونے میں تین برس لگے۔کاپی تاج محل میں چار کمرے، باورچی خانہ، کتب خانہ اور میڈیٹیشن روم تعمیر کیا گیا ہے جب کہ گھر کے درمیان میں ایک گنبد اور اطراف میں چار مینار بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گھر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں تعمیر ہے جسے

بنانے کیلئے انجینئر نے تاج محل سے متعلق حاصل کی اور بی بی مقبرے کا بھی دورہ کیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button