Tickerسب کے لیے سب کچھ

آئی ایم ایف سے معاہدے کا اثر انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

نومبر 23, 2021 | 9:19 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے پانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک میں پاکستانی روپے کے

 

مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 174.30 روپے کا رہا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر177 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی

 

کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پاگیا ہے جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔آئی ایم ایف نے چھٹے جائزے کے تحت مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض جاری کرنے کی سفارش کی ہے جس کے بعد رقم جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا

 

ایگزیکٹو بورڈ کرے گا، اس قسط کے اجرا سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم مجموعی طور پر 3 ارب20 لاکھ 70 ہزار  ڈالر ہو جائے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button