Tickerشہر شہر سے

ملک میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

نومبر 23, 2021 | 9:33 شام

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)منگل (رات )موسم کی صورتحال: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔

 

تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھندچھائی رہے گی۔بدھ کے روز موسم کی صورتحال: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ شمالی علاقہ جات میں بعض مقامات پر شام/رات کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔اسلام

 

آباد: اسلام آباد میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی اضلاع میں اسموگ / ہلکی دھندچھائی رہے گی۔شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اورسردرہے گا۔ تا ہم چترال ، دیر ،سوات اور کوہستان میں شام/رات کے دوران

 

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔ سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند /اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔ بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد ر ہے گا۔کشمیر/گلگت بلتستان:کشمیر میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔تا

 

ہم گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09 ، اسکردو منفی07 ، گلگت،گوپس منفی04،زیارت ،استور،کالام،قلات منفی03،اننت ناگ اورسری نگر میں

 

منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: اسلام آباد 04/ 25لاہور 10/ 28کراچی 13/ 33پشاور 06/ 26کوئٹہ 01/ 20گلگت 04منفی/ 19اسکردو 07منفی/ 12مظفر آباد 03/ 21مری 02/ 20فیصل آباد 08/ 28ملتان 07/ 28سری نگر 02منفی/ 13جموں 09/ 24لہہ 09منفی/ 06پلوامہ 00/ 14اننت ناگ 02منفی/ 13شوپیاں 01/ 14بارہ مولہ 00/ 14

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button