Tickerایتھلیٹ کارنر

قومی کرکٹرز کوبڑادھچکا۔۔۔پی سی بی نے معاوضے کم کردئیے

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے معاوضے کم کر دیے

نومبر 24, 2021 | 11:44 صبح

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی میں

تبدیلی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق اب سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملے گی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پی سی بی نے اچانک ہی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پردی جانے والی مراعات کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔پی سی بی کی جانب سے پالیسی بدلنے پر کھلاڑی تشویش میں مبتلا ہیں، کرکٹرز

 

کا اس حوالے سے کا کہنا ہے کہ پالیسی بتائے بغیر اچانک تبدیل کی گئی ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تو پیسہ کرکٹرز کے لیے قرار دیا تھا لیکن اب تو کرکٹرز کے ہی پیسے کم کر دیے گئے ہیں۔پالیسی کو کیوں تبدیل کیا گیا؟اس حوالے سے جب پی سی بی سے رابطہ کیا گیا تو پتا چلا کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم

 

کی گئی ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے، سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔انٹرنیشنل میچز میں یکساں میچ فیس ہے تو پھر ڈومیسٹک میں بھی یہی لاگو کیا گیا، میچ فیس میں یکسانیت اور تفریق ختم کرنے کے لیے پالیسی کو تبدیل کیا گیا۔واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ اور قومی ٹیم

 

میں شامل کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں راغب کرنے کیلئے پی سی بی نے چند برس قبل پالیسی بنائی تھی کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق میچ کیلئے آدھی فیس ملے گی، یہ عمل گزشتہ ڈومیسٹک سیزن تک جاری رہا۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button