Tickerایتھلیٹ کارنر

کرکٹ کا گراؤنڈ دیکھنے گیا تو گراؤنڈ مین نے تھپڑ مار کر باہر نکال دیا محمد رضوان نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ سے پردہ اٹھادیا

نومبر 24, 2021 | 11:46 صبح

 

ڈھاکا(نیوز ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک انٹرویو

سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں۔محمد رضوان نے اس انٹرویو میں اپنے بیک گراؤنڈ سمیت مختلف چیزوں پر بات کی۔رضوان کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو پتا ہے کہ ان کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں اور نہ ہی وہ کسی بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اس کے برعکس ان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے،

 

یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا ۔قومی کرکٹر نے کہا کہ جب میں کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش میں گراؤنڈ چلاگیا تو مجھ سے گراؤنڈ مین نے پوچھا یہاں کیا کررہے ہو ؟ اس پر میں نے فوراً جواب دیا گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں تو اس نے پیچھے سے تھپڑ مار کر باہر نکلنے کا کہا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے

 

رضوان نے بتایا کہ ان کے پاس فیس بک ہے اور نہ انسٹاگرام اکاؤنٹس، سوائے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے جو کہ صرف فیملی کے لیے رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا کے حوالے سے کچھ نہیں پتا اور یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ جب دیا گیا تو وہ انہیں کسی اور کھلاڑی نے اس

 

حوالے سے آگاہ کیا۔رضوان نے مزید بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے حوالےسے کوئی بات ہو تو ہمارے میڈیا مینیجر ابراہیم مجھ تک پہنچاتے ہیں ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button