Tickerنیا دن نئی امید

غریب کنگال،معیشت برباد،مہنگائی کانیابم پھینکنے کی تیاری حکومت ’لوٹو اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے، شہباز شریف

نومبر 24, 2021 | 12:32 شام

 

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ’لوٹو

 

اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے۔اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت اور غریبوں پر ظلم ہے، موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے ، اللہ تعالی اس ملک اور قوم پر خصوصی رحم فرمائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوائی، کھانا، بجلی گیس مہنگی،

 

روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان؟ ملک میں گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جارہا ہے؟، قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا، نہ ملک میں کوئی بہتری آئی، یہ پیسہ آخر گیا کہاں؟قائد حزب اختلاف نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے

 

3.8ارب ڈالر کے نئے غیرملکی قرض لئے، رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران حکومت کے غیرملکی قرض میں 18 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا، اس طرح حکومت نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 580 ملیں ڈالر زیادہ قرض لیا۔ اسٹیٹ بینک کا قرض کے لئے حکومت پر دروازہ بند کرنا پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔صدر (ن) لیگ کا کہنا

 

تھا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے، موجودہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن پاکستان کو معاشی دلدل میں اتنا دھنسا چکی ہے کہ نکلنا آسان نہیں ہوگا آج کی حکومت ’لوٹو اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے، موجودہ حکومت کے وزیر اور مشیر دیہاڑی لگاتے اور چلے جاتے ہیں، قوم خمیازہ بھگت

 

رہی ہے اور برسوں بھگتے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button