Tickerشہر شہر سے

سموگ نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا پورا ہفتہ لاک ڈائون۔۔۔عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

نومبر 24, 2021 | 12:53 شام

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ سے متاثرہ علاقوں میں پورا ہفتہ لاک ڈاؤن لگانے کی درخواست مسترد

کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں سموگ متاثرہ علاقوں میں ہفتہ بھر کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کیلئے استدعا کی گئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نےتین دن کیلئے لاک ڈاؤن اور نجی دفاتر کی تین روزہ بندش کا نوٹیفکشین جاری کر دیا ہے ۔درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ اگر ہفتے

 

کیلئے لاک ڈاؤن لگ ادیا جائے تو مزید بہتری آئے گی ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ تین دن کافی ہیں ، ہفتہ بھر کیلئے سکول بند نہیں کر سکتے ۔ عدالت نے ہفتہ بھر کیلئے سکول بند کرنے اور مکمل لاک ڈاؤن کی استدعا رد کر دی ۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور ، شیخ پورہ اور فیصل آباد میں انڈسٹریز کی بھرمار ہے جبکہ دھوئیں اور

 

آلودگی کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈیگر اضلاع کے ڈی سیز کو بھی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کر دیتے ہیں ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سیز سے عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی ۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button