Tickerسب کے لیے سب کچھ

کرتار پور راہداری کھلنے کے بعد بچپن کے 2دوستوں کی 74سال بعد ملاقات، 91سالہ محمد بشیر اور 94سالہ گوپال سنگھ بغل گیر ہوکر سسکیا ں بھرنے لگے، ماحول جذباتی کر دیا

نومبر 24, 2021 | 12:54 شام

 

کرتارپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے17 نومبر کو کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سکھوں کے

روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہزاروں سکھ زائرین بھارت سے پاکستان آئے۔ہزاروں سکھ زائرین کی پاکستان آمد پر تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے 2 دوست بھی کرتار پور میں مل گئے۔حال ہی میں ہندوستان سے گوپال سنگھ کرتار پور صاحب کی زیارت کرنے کیلئے پاکستان پہنچے تو وہاں ان کی ملاقات اپنے

 

بچھڑے ہوئے دوست بشیر سے ہوگئی ، جو پاکستان کے شہر نارووال میں رہتے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے دوران سردار گوپال سنگھ اور ان کے دوست محمد بشیر ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے ، مگر سرحدوں کی تقسیم کے باوجود ان کی دوستی ختم نہیں ہوئی ۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ 74 سال بعد جب 94

 

سال کے گوپال سنگھ اور 91 سال کے بشیر ملے تو دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر کافی روئے۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button