Tickerدلچسپ و عجیب

فلش نہ کرنے پر جیل بھی جا سکتے ہیں، پبلک ٹوائلٹ تو دنیا کے ہر ملک میں ہوتے ہیں مگر ان کے انوکھے قوانین کے بارے میں آپ کم ہی جانتے ہوں گے

نومبر 24, 2021 | 1:12 شام

 

انسان کے جسم کی کچھ ضروریات ایسی ہوتی ہیں جن کو روکنا اس کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے جن سے فراغت ضروری

 

ہوتی ہے۔ اس کے لیے کسی دیوار کے کنارے بیٹھے لوگوں کو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ ایسے پیغام بھی دیواروں پر لکھے نظر آئے ہوں گے کہ یہاں پیشاب کرنا منع ہے یا یہاں پیشاب کرنے والا ہو گا- یہ تو ہمارے ملک کا کلچر ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک کے اندر ایسا کلچر موجود نہیں ہے اور رفع حاجت سے فارغ ہونے کے لیے وہاں پر پبلک ٹوائلٹ

 

موجود ہوتے ہیں جن کے استعمال کے قوانین ہر ملک کی طرز معاشرت کے حساب سے جدا ہوتے ہیں ایسے ہی کچھ انوکھے قوانین کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-چلتے پھرتے ٹوائلٹ،لندن اور ایمسٹرڈم میں اب رات کے وقت سڑکوں پر ایسے ٹوائلٹ نظر آتے ہیں جو دن میں وہاں سے ہٹا لیے جاتے ہیں اور صرف رات کے وقت مختلف جگہوں پر لا کر رکھ دیے

 

جاتے ہیں جہاں پر لوگ آرام سے فارغ ہو سکتے ہیں- یہ اوپن ائیر ٹائلٹ ہوتے ہیں جن میں کسی قسم کا دروازہ وغیرہ نہیں ہوتا ہے اور صرف پیشاب کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے-ٹوائلٹ مفت مگر ٹوائلٹ پیپر کے پیسے دینے ہوں گے،پاکستان میں پبلک ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد جب

 

باہر نکلیں تو ایک فرد آپ سے دس روپے ضرور لینے کے لیے بیٹھا ہوتا ہے- مگر یہ صرف پاکستان ہی میں نہیں ہوتا بلکہ اگر آپ مصر جا کر وہاں کے پبلک ٹوائلٹ استعمال کریں گے تو ٹوائلٹ کا استعمال تو بالکل مفت ہوگا- مگر ٹوائلٹ پیپر کے پیسے آپ کو دینے ہوں گے یا پھر آپ کو اپنا ٹوائلٹ پیپر ساتھ لے کر جانا پڑے گا-سرخ گملے کی شکل کے ٹوائلٹ۔فرانس کی

 

معاشرت اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اس ملک کے پبلک یورینل یا پیشاب کی جگہیں بھی کافی منفرد ہوتی ہیں- سرخ گملوں کی شکل کے سرخ ڈبے جن میں وقت ضرورت فارغ ہوا جا سکتا ہے اور اس میں موجود مٹی اس کو جزب بھی کر لیتی ہے-فلش نہ کرنے پر جیل کی سزا بھی مل سکتی ہے۔سنگاپور کا شمار دنیا کے ان

 

ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر صفائی کا بہت خیال رکھا جاتا ہے اس وجہ سے اس ملک میں پبلک ٹوائلٹ کی صفائی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے- اس وجہ سے پبلک ٹوائلٹ کو اگر استعمال کے بعد فلش نہ کیا جائے تو اس کی سزا کے طور پر 150 ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے یا پھرعدم ادائیگی کی صورت میں بندے کو جیل کا منہ بھی دیکھنا پڑ سکتا ہے-آسمان

 

پر ٹوائلٹ۔دنیا کا بلند ترین ٹوائلٹ دبئی میں تعمیر کیا گیا ہے جس کے سامنے شیشے کی دیواریں موجود ہیں اور یہاں فراغت حاصل کرتے ہوئے یہی محسوس ہوتا ہے جیسے کہ آسمان پر بیٹھ کر فارغ ہو رہے ہیں-دنیا کے عجیب و غریب پبلک ٹوائلٹ کا یہ ایک مختصر سا احوال ہے اگر آپ بھی ایسے کسی ٹوائلٹ کے بارے میں جانتے ہیں تو کمنٹ میں اس کی

 

تصویر ضرور شئیر کریں

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button