Tickerلائم لائٹ

مشہور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ آئفل ٹاورکے سامنے ’’French Kiss‘‘کرتے پکڑی گئی، ویڈیو وائرل ہو گئی

ویڈیو خبر کے آخر میں دیکھیں

نومبر 24, 2021 | 2:25 شام

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی نئی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ کو آئفل ٹاور کےسامنے ایک شخص کیساتھ بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو اس خبر کے لگنے تک لاکھوں افراد دیکھ چکے تھے۔

تفصیلات کیمطابق گلوکارہ نیہا ککڑ کیساتھ دکھائی دینے والا شخص اُن کا شوہر روہن پریت سنگھ ہے۔دونوں  کچھ دنوں سے پیرس میں چھٹیاں گزار رہے ہے اور اب تک اُنکی کئی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔

اس ویڈیو میں نیہا ککڑ سُرخ لباس میں ملبوس انتہائی خوش دکھائی دیتی ہیں۔ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں گلوکارہ کا کہنا تھا ،’’دنیا میں کچھ مستقل نہیں،دنیا سے ہم سب چلے جائینگے، رہے گا تو بس۔۔۔پیار‘‘۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کے اُمید سے ہونے کی خبربھی وائرل ہو چکی ہے۔ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی پچھلے سال اکتوبر میں ہوئی تھی۔نیہا کاکر یوٹیوب پر ایک چینل ’’لائف آف ککڑ ز‘‘کے نام سے بھی چلاتی ہیں جس میں انہوں نے پہلی قسط میں اپنے اُمید سے ہونے کی خبر دی تھی۔

ویڈیو کا لنک:

https://www.instagram.com/p/CWpnlI6Afzp/

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button