Tickerلائم لائٹ

ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ نے ایک اورسیاستدان کاپول کھول دیا۔۔ہوشرباانکشافات

نومبر 24, 2021 | 6:34 شام

 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات

حادثاتی نہیں تھی وہ ان ہی سے ملنے کراچی آئیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ یوٹیوب کے مشہور شو میں اس بات کا دعوی کر رہی ہیں کہ وہ کراچی فاروق ستار سے ہی ملنے آئی تھیں تاہم اس سے پہلے فاروق ستار بھی اس شو میں مہمان بن چکے ہیں۔ میزبان کے سوال پر

 

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کی حریم شاہ سے ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جس سے دوستی کرتی ہیں اسے نبھاتی ہیں، فاروق ستار نے غلط بیانی کی ہے ان کی سابق ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات ہوٹل میں باقائدہ پلینڈ تھی۔ حریم شاہ نے بتایا کہ اسلام آباد ہوٹل میں پہلی ملاقات میں فاروق ستار نے

 

نمبر دیا ، دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد 6 ماہ تک وہ فاروق ستار سے رابطے میں رہیں اور پھر کراچی آئیں جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button