fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

کراچی کےتین مسئلے جنھیں وزیراعظم حل کریں گے، سندھ حکومت سے بھی مدد لی جائے گی

اگست 29, 2020 | 8:23 صبح

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری جن حالات اور کرب سے دوچار ہیں اسے پوری قوم محسوس کر رہی ہے، اس تباہی اور تکالیف کے بیچ اب ایک مثبت پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 بڑے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے تمام نالوں کی مکمل صفائی کی جائے گی،  پانی کی نکاسی میں حائل اور آبی گزر گاہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی جیسے اہم مسئلے کو حل بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button