Tickerآج کا ایشو

عدالت میں مریم نواز کو میڈیا ٹاک سےکیوں روک دیا گیاتھا ؟جانئے

نومبر 24, 2021 | 9:35 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکیورٹی اہلکاروں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات

 

کرنے سے روک دیا۔مریم نواز  اپنے کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئیں اور اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب کے پاس نا کیس ہے اور نا ہی کوئی ثبوت نہیں ہے، نیب تو صرف آلہ کار ہے، اصل مجرم تو حکومت ہے۔ان کا کہنا تھا نیب سے جب

 

ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نیب کے پاس جواب نہیں ہوتا تو حکومت کو آنا پڑتا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیسز حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں، نیب جواب کہاں سے دے، یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التوا مانگا جائے، میرے کیس میں التوا نیب مانگ رہا ہے میں نہیں، نیب نے کیس

 

کی تیاری کے لیے التوا مانگا ہے۔سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی۔احاطہ عدالت میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے مریم نواز کو میڈیا سے گفتگو سے روک دیا اور کہا کہ یہ کورٹ ہے، یہاں میڈیا ٹاک نا کریں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button